ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں آکسیجن کی کمی سے مزید پندرہ کی موت؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 75

گوا میں آکسیجن کی کمی سے مزید پندرہ کی موت؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 75

Sun, 16 May 2021 11:00:08    S.O. News Service

پنجی،16؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آکسیجن کی کمی سے   گوا میڈیکل کالج میں  جمعہ کو مزید پندرہ لوگوں کی موت واقع ہونے کے بعد یہاں  گذشتہ چار دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 75  ہوگئی ہے۔ اسپتال میں  آکسیجن   کی قلت کو دور کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے  اپوزیشن نے اب   گوا سے وزیراعلیٰ پرمود ساونت   اور ہیلتھ منسٹر  وشواجیت رانے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما گوا فارورڈ وجے سردیسائی نے  دعویٰ کیاہیے کہ گوا میڈیکل کالج میں گذشتہ رات آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 8 مزید افراد کی موت ہوگئی ا س طرح گذشتہ 5 دنوں میں گوا کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 83 مریض فوت ہوگئے ہیں۔

سردیسائی کا کہنا ہے کہ ریاست گوا کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پرمرکزی حکومت نے بجٹ میں 300 کروڑ کے خصوصی امدادی فنڈ کا اعلان کیا تھا جس کا جشن بھی ریاستی حکومت نے شروع کیا تھا۔ لیکن سردیسائی نے  سوال اٹھایا ہے کہ اگر تقریبات کیلئے 300 کروڑ مل سکتے ہیں تومرکزی حکومت نے گوا کی مدد کیوں نہیں کی؟

وجئے سردیسائی نے کہا کہ  ریاست کی بی جے پی حکومت اور وزیراعلیٰ کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایاجاسکتا ہے کہ ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ہی گوا میں سخت کرفیو نافذ کرنا پڑا۔ جبکہ ریاستی حکومت اس طرح کا کوئی اقدام اٹھانے کے حق میں نہیں تھی۔ 


Share: